جرائم کے واقعات کی ڈرامائی تشکیل ہائی کورٹ میں چیلنج

جرائم کے واقعات کی ڈرامائی تشکیل ہائی کورٹ میں چیلنج
جرائم کے واقعات کی ڈرامائی تشکیل ہائی کورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ٹی وی چینلز پر جرائم کے واقعات کو ڈرامائی انداز میں پیش کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔یہ درخواست قانون دان اشتیاق چودھری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز پرجرائم کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا جارہاہے۔جرائم پر مبنی حقیقی واقعات کو ڈرامائی انداز میں نشر کرنے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد جرم کرنے کے نت نئے طریقوں سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ معصوم بچے اس قسم کے ڈرامائی پروگرام دیکھ کر جرائم کی طرف راغب ہو رہے ہیں جبکہ اس قسم کے پروگراموں کی وجہ سے بچوں کی سوچ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ درخواست میں مزید کہا گہا ہے کہ جرائم کی ڈرامائی انداز میں نشر یات پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جرائم کے واقعات کو ڈرامائی انداز میں نشر کرنے پر پر پابندی عائد کی جائے گی۔

مزید :

لاہور -