ہائی کورٹ :سرگودھا ایئر بیس پر حملہ کے مجرم کی اپیل خارج ،ماتحت عدالت کی سزا برقرار

ہائی کورٹ :سرگودھا ایئر بیس پر حملہ کے مجرم کی اپیل خارج ،ماتحت عدالت کی سزا ...
ہائی کورٹ :سرگودھا ایئر بیس پر حملہ کے مجرم کی اپیل خارج ،ماتحت عدالت کی سزا برقرار

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا ائیر بیس پرحملہ کی منصوبہ بندی کے مجرم حکم خان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے ماتحت عدالت سے ملنے والی سزا برقرا ر رکھی ۔مجرم کا تعلق افغانستان سے ہے ۔حکم خان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ہینڈ گرنیڈ رکھنے اور سرگودھا ائیر بیس پر حملے کے الزام میںاسے کسی قانونی جواز ،ٹھوس شواہد کے بغیر مقدمہ درج کر دیا۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے بھی قانونی تقاضے پورے کئے بغیر حکم خان کو 5سال قید کی سزا کا حکم سنا رکھا ہے ، اس سزاکو کالعدم کیا جائے ۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مجرم کو ہینڈ گرنیڈ سمیت اس وقت موقع پر گرفتار کیا گیا جب وہ سرگودھا ائیر بیس پر حملے کے لئے منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے مجرم کو قوانین کے تحت 5سال قید کی سزا کا حکم سنایا ،مجرم کی اپیل مسترد کی جائے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپیل مسترد کر دی۔

مزید :

لاہور -