ہائی کورٹ :ٹیکس کیس میں رائل پام کلب کے حق میں عبوری حکم امتناعی کی منسوخی کی سرکاری درخواست پر نوٹس جاری

ہائی کورٹ :ٹیکس کیس میں رائل پام کلب کے حق میں عبوری حکم امتناعی کی منسوخی کی ...
ہائی کورٹ :ٹیکس کیس میں رائل پام کلب کے حق میں عبوری حکم امتناعی کی منسوخی کی سرکاری درخواست پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکس معاملات میں رائل پام گاف اینڈ کنٹری کلب کے حق میں جاری عبوری حکم امتناعی کی منسوخی کے لئے دائر پنجاب ریونیو اتھارٹی کی متفرق درخواست پر اس کلب کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ رائل پام گاف اینڈ کنٹری کلب اپنی آمدن کم ظاہر کر کے ماہانہ ایک لاکھ 76 ہزار 106 روپے ٹیکس ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے بھجوائے گئے ٹیکس نوٹس کے خلاف حقائق ظاہر کئے بغیر عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ رائل پام اب تک قومی خزانے کوٹیکس کی مد میں ایک کروڑ41لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا چکا ہے۔جس پر عدالت نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کو 21مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید :

لاہور -