حکام کی نا اہلی:کراچی ایئر پورٹ سے 21کلو ہیروئن کا بیگ لندن بھیجا گیا جو پانچ ماہ بعد واپس آگیا

حکام کی نا اہلی:کراچی ایئر پورٹ سے 21کلو ہیروئن کا بیگ لندن بھیجا گیا جو پانچ ...
حکام کی نا اہلی:کراچی ایئر پورٹ سے 21کلو ہیروئن کا بیگ لندن بھیجا گیا جو پانچ ماہ بعد واپس آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ایئر پورٹس پر ریڈ الرٹ کے باوجود 21کلو کا بیگ کراچی سے لندن اور پھرلندن سے پاکستان پہنچ گیا۔ ہیتھرو ایئر پورٹ پر یہ بیگ پانچ ماہ پڑا رہا لیکن کسی نے اس کے بارے میں جاننے کی کوشش نہیں کی۔
جیو نیوز کے مطابق یہ بیگ لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے پانچ ماہ بعد پی کے788سے واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔ کسٹم حکام نے اس کو کھولا تو اس میں سے 21کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔عالمی منڈی میں اس کی قیمت 50کروڑ روپے ہے۔ یہ بیگ کسی مسافر کے ساتھ گیا لیکن اے ایس ایف سمیت تمام سکیورٹی ایجنسیز کی نا اہلی ہے کہ یہ بیگ کیسے چلا گیا۔اس بارے میں تمام حکام خاموش ہیں۔

مزید :

کراچی -