چاکلیٹ میں ملاوٹ کا انکشاف ،مارز نے دنیا کے 55 ممالک سے اپنی چاکلیٹ واپس منگوانے کا اعلان کردیا

چاکلیٹ میں ملاوٹ کا انکشاف ،مارز نے دنیا کے 55 ممالک سے اپنی چاکلیٹ واپس ...
چاکلیٹ میں ملاوٹ کا انکشاف ،مارز نے دنیا کے 55 ممالک سے اپنی چاکلیٹ واپس منگوانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی چاکلیٹ بنانے والی کمپنی مارز ان کارپوریٹڈ(Mars incorporated) نے ملاوٹ ہونے کی وجہ سے 5دسمبر 2015تا18جنوری 2016تک بننے والی تمام چاکلیٹ 55ممالک سے واپس منگوانے کا اعلان کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں کامران خان کا کہناتھاکہ 8جنوری کو جرمنی میں مارز کی سینکرز چاکلیٹ میں سے پلاسٹک کے کچھ ٹکرے ملے تھے جس کے باعث یہ شبہ ہوا کہ چاکلیٹ میں بہت بڑی ملاوٹ ہو گئی ہے جس کے باعث کمپنی نے دنیامیں سے تمام سٹاک فوری واپس منگوانے کا غیر معمولی فیصلہ کیا ہے ۔چاکلیٹ کی مالیت تو اب تک معلوم نہیں ہوسکی لیکن نیدر لینڈ میں مارز کا ایک کارخانہ ہے جہاں روزانہ ایک کروڑ سے زائد چاکلیٹ تیار کی جاتی ہے جو کہ یورپ سمیت پاکستان میں بھی بھیجی جاتی ہے ،اس لیے چاکلیٹ کھانے کا شوق رکھنے والے تمام شہریوں کو اس بات کاخیال رکھنا ہو گا کہ آیا کہ وہ جو چاکلیٹ کھانے کیلئے خرید رہے ہیں وہ مذکورہ تاریخ میں نیدر لینڈ میں مارز کی کمپنی کی بنی ہوئی تو نہیں ۔
مارز کی جانب سے جو چاکلیٹ دنیا بھر سے واپس منگوائی جارہی ہیں ان میں مارز ،سنیکرز، ملکیِ وے اور سیلیبریشن شامل ہیں ۔مارزکے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہناہے کہ وہ اپنی چاکلیٹ واپس منگوا کر صارفین کو انہیں خریدنے سے روکنا چاہتے ہیں اور عوام کے اعتما د کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں ،عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کی صحت کا ہر صورت میں تحفظ چاہتے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -