عالمگیر کی گرفتاری شرمناک اقدام ہے، حکومت فوری طور پر رہا کرے: عمران خان

عالمگیر کی گرفتاری شرمناک اقدام ہے، حکومت فوری طور پر رہا کرے: عمران خان
عالمگیر کی گرفتاری شرمناک اقدام ہے، حکومت فوری طور پر رہا کرے: عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں شہری مسائل سے حکومت کو آگاہ کرنے والے عالمگیر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمگیر کی گرفتاری شرمناک اقدام ہے۔

جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اس کو فوری طور پر رہا کرے۔ کیا حکومت کو اس کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا جرم ہے ۔حکومت اس کے کام کو سراہنے کی بجائے آمرانہ طرز عمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عالمگیر کے ساتھ ہے۔

مزید :

کراچی -