پی آئی اے کے مزید 18ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری، فلائٹ سٹیورڈز اور ایئر ہوسٹسز بھی شامل

پی آئی اے کے مزید 18ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری، فلائٹ سٹیورڈز اور ایئر ہوسٹسز ...
پی آئی اے کے مزید 18ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری، فلائٹ سٹیورڈز اور ایئر ہوسٹسز بھی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے مزید 18ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ان ملازمین میں فلائٹ سٹیورڈز اور ایئر ہوسٹسز بھی شامل ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق جن ملازمین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میںپیپلز یونٹی فلائٹ سروسز کے نائب صدر اعجاز علی شاہ بھی شامل ہیں۔پی آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام ملازمین کو 72گھنٹوں میں جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے ایکشن کمیٹی کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات میں یہ طے پایا تھا کہ جب تک مسئلہ حل نہیں ہو پاتا تب تک کسی ملازم کو نوٹس نہیں دیا جائے گا اس بارے میں شہباز شریف نے حکم بھی جاری کیا تھا لیکن پہلے بھی کئی ملازمین کو نوٹس دیئے گئے اور کچھ کو نکال بھی دیا گیا تھا اب ایک بار پھرمزید18ملازمین کو شوکاز دیئے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -