افغانستان میں پہلی مرتبہ داعش کے 10 جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے:افغان حکومت کا دعوی

افغانستان میں پہلی مرتبہ داعش کے 10 جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے:افغان حکومت کا ...
افغانستان میں پہلی مرتبہ داعش کے 10 جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے:افغان حکومت کا دعوی

  

جلال آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے 10 جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی ننگرہار صوبے کے گورنر کے ترجمان ملک نذیر  نے بتایا کہ پہلی مرتبہ داعش کے 2 کمانڈروں سمیت 10 جنگجوؤں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے افغان امن عمل میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ 14 طالبان جنگجوؤں نے بھی ہتھیار پھینک دیے۔افغانستان میں داعش سے تعلق رکھنے والے مقامی جنگجوؤں کی جانب سے حکام کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔داعش نے حالیہ ہفتوں میں افغانستان کے مشرق میں حملے تیز کر دیے ہیں۔صوبائی امن کمیٹی کے سربراہ ملک نذیر نے بتایا کہ داعش کے یہ دس جنگجو ضلع شنوار میں سرگرم تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کے لیے مناسب سیکیورٹی اور نوکری کے انتظامات کرتے ہوئے زندگی کی بنیادی ضرورتیں فراہم کریں گے تاکہ یہ دوبارہ جنگجو نہ بن جائیں۔

مزید :

بین الاقوامی -