آصف علی زرداری کے بیان کی تردیدکے بعداسے دہرانادرست نہیں:اعتزا زاحسن

آصف علی زرداری کے بیان کی تردیدکے بعداسے دہرانادرست نہیں:اعتزا زاحسن
آصف علی زرداری کے بیان کی تردیدکے بعداسے دہرانادرست نہیں:اعتزا زاحسن

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماسینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کے بیان کی تردیدکے بعداسے دہرانادرست نہیں ،فوج قربانیاں دے رہی ہے ،ہم فوج کے کردارکوتسلیم کرتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہاکہ آصف علی زرداری نے اپنے منسوب بیان کی تردیدکی ہے ،ان کاسات ماہ پرانابیان دہرایاجارہاہے ،ابھی بیان کاذریعہ بھی سامنے نہیں آیااوراس پرمیڈیانے پوراپہاڑبنادیا۔انہوں نے کہاکہ تردیدکے بعدبیان کوبارباردھرانادرست نہیں ،ن لیگ کی قیادت کے بیانات کوسامنے نہیں لایاجاتا،پنجاب اسمبلی کی قراردادکاآصف زرداری کے بیان سے تعلق نہیں ،ایک ممبرنے انفرادی طورپرقراردادپیش کی ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج ضرب عضب میں بہت قربانیاں دے رہی ہے اورہمارے دلیرجوان اورافسرمعذورہورہے ہیں ،ہم فوج کی قربانیوں اوراس کے کردارکوتسلیم کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -