ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام باتیں بے بنیاد ہیں، ایشیا کپ کے بعد فیصلہ کرونگا: شاہد آفریدی
ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ٹی ٹونتی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔ اس وقت تمام توجہ ایشیا کپ پر مرکوز ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایشیا کپ کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرونگا۔ ملک اور عوام کیلئے جو بہتر سمجھوں گا وہ ہی فیصلہ کرونگا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا ذاتی فیصلہ ہوگا ۔مجھے کسی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کوئی ایڈوائس نہیں دی۔