پیٹرنز ٹرافی گریڈ II کا آغاز یکم مارچ سے لاہو رمیں ہوگا

پیٹرنز ٹرافی گریڈ II کا آغاز یکم مارچ سے لاہو رمیں ہوگا

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پیٹرنز ٹرافی گریڈ II کا آغاز یکم مارچ سے لاہو رمیں ہوگا۔ جس کے لئے نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان نے پاکستان ریلوے کرکٹر ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو دو ماہ جدید فٹنس ٹریننگ دی گئی اور ان کا بھرپور طریقے سے ڈائٹ کا خیال رکھا گیا۔ اس دوران مختلف ٹیم کے ساتھ میچز بھی کروائے گئے اس موقع پر سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ اور سید نجم السعید بھی موجود تھے۔ ہمدان نذیر چیف ایگزیکٹو ریلوے کرکٹ ٹیم، مینجر سید نجم السعید، اسسٹنٹ مینجر ارشد اقبال بٹ، کوچ حافظ محمد طاہر، سید حسن ناصر، امیر حمزہ، احتشام الحق، عارش علی خان، محمد اشتیاق، شاہد نواز، شاہد ندیم، علی فواد، محمد عمیر، فرحان نذیر، احمد حسن، زین انور اور شرجیل رزاق شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ریلوے کے تمام میچز ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں کھیلے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -