کپڑوں یا قالین پر لگنے والے مشروبات یا گھی کے نشانات کو باآسانی صاف کرنے کا طریقہ جس کے بعد اب آپ کبھی بھی ان داغوں کے بارے میں پریشان نہ ہوں گے

کپڑوں یا قالین پر لگنے والے مشروبات یا گھی کے نشانات کو باآسانی صاف کرنے کا ...
کپڑوں یا قالین پر لگنے والے مشروبات یا گھی کے نشانات کو باآسانی صاف کرنے کا طریقہ جس کے بعد اب آپ کبھی بھی ان داغوں کے بارے میں پریشان نہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کپڑوں یا قالین پر لگنے والے، گھی، مشروبات و دیگر چیزوں کے داغ مٹانا انتہائی مشکل کام ہے لیکن اب ایک ماہر نے ایسا طریقہ بتا دیا ہے جس سے مشکل سے مشکل داغ آسانی کے ساتھ محض 60سیکنڈز میں نکالا جا سکتا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ’جل نسٹل‘ نامی ماہر کا کہنا ہے کہ ”اگر آپ کپڑوں سے سیاہی کا داغ صاف کرنا چاہتے ہیں تو اس داغ کے اوپر ہینڈسینیٹائزر (Hand sanitiser)، یعنی ہاتھ صاف کرنے والا محلول، لگائیں اور 60سیکنڈ کے لیے رکھ دیں۔ اس کے بعد اسے پانی سے دھو ڈالیں، داغ بالکل صاف ہو جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ہیئر سپرے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔“

’اگرکوئی لڑکی آپ کے سامنے بیٹھ کر یہ کام کرے تو اس کا مطلب ہے وہ آپ کو بے حد پسند کرتی ہے‘ ماہر نفسیات نے انتہائی دلچسپ انکشاف کردیا
جل نسٹل کا کہنا تھا کہ ”اگر آپ کے کپڑوں پر تیل لگ گیا ہے تو اس کا داغ ختم کرنے کے لیے بیکنگ سوڈا استعمال کریں۔تیل کے داغ پر بیکنگ سوڈا ڈال کر اسے رگڑیں۔ اسے آپ کو کافی دیر تک رگڑنا پڑے گا لیکن بالآخر اس سے داغ ختم ہو جائے گا۔ گھاس کے داغ ختم کرنے کے لیے اس پر لیموں کا رس لگائیں اور پھر اس پر تھوڑا نمک چھڑک کر اسے رگڑیں۔ تھوڑی دیر میں ہی داغ جاتا رہے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -