’دو سال پہلے اس اجنبی لڑکے نے مجھے فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجی، جو میں نے قبول کرلی اور پھر ایساکام ہوگیا کہ دنوں میں زندگی ہی بدل گئی، سب سے بڑی خوشخبری مل گئی کیونکہ۔۔۔‘

’دو سال پہلے اس اجنبی لڑکے نے مجھے فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجی، جو میں نے ...
’دو سال پہلے اس اجنبی لڑکے نے مجھے فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجی، جو میں نے قبول کرلی اور پھر ایساکام ہوگیا کہ دنوں میں زندگی ہی بدل گئی، سب سے بڑی خوشخبری مل گئی کیونکہ۔۔۔‘

  


لندن (نیوز ڈیسک) فیس بک پر اجنبیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی فرینڈ ریکویسٹس اکثر خواتین کے لئے سخت ناگواری کا سبب بنتی ہیں لیکن دو سال قبل ایک برطانوی لڑکی کو موصول ہونے والی اجنبی فرینڈ ریکویسٹ نے اس کی زندگی ہی بدل ڈالی ہے۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 18 سالہ ربیکا لوف ریکویسٹ بھیجنے والے اجنبی نوجوان مائیکل ینگ کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی تھیں، لیکن پھر بھی نجانے کیا سوچ کر اسے اپنے فرینڈز میں شامل کرلیا۔ جب انہوں نے مائیکل کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کی تو اس کے بارے میں صرف اتنا معلوم تھا کہ وہ آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں مقیم 25 سالہ نوجوان تھا۔ جب دو سال قبل فیس بک پر ان کے درمیان پہلے میسج کا تبادلہ ہوا تو دونوں ایک دوسرے کے لئے مکمل اجنبی تھے، مگر آج وہ ایک دوسرے کے عشق میں دیوانے ہیں اور جلد ہی شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

عشق میں ناکامی، نوجوان لڑکی نے لڑکے کے ساتھ انٹرنیٹ پر وہ شرمناک کام کر ڈالا جو آج سے پہلے تک صرف لڑکے لڑکیوں کے خلاف کرتے تھے

ربیکا نے بتایا ” ہم دونوں ایک عرصے تک فیس بک اور سکائپ کے زریعے رابطے میں رہے۔ جب اس کے ساتھ میری پہلی ملاقات ہوئی تو یوں لگا کہ ہم ہمیشہ سے ایک دوسرے کو جانتے ہوں۔ ہم بالکل بھی ایک دوسرے کے لئے اجنبی نہیں تھے۔ جب ہماری گفتگو کا آغاز ہوا تھا تو میرا بالکل خیال نہیں تھا کہ یہ کوئی سنجیدہ معاملہ بن سکے گا، مگر یہ تو حد سے زیادہ سنجیدہ بات نکلی۔“

ربیکا انشورنس کمپنی ٹی ایچ مارچ کے لئے کام کرتی ہیں۔ مائیکل ان سے ملنے کے لئے لندن کا چکر لگا چکا ہے اور اب وہ مائیکل سے ملنے آسٹریلیا جانے کے لئے تین ماہ کی چھٹی لینے والی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مائیکل کے عشق میں اس قدر بے چین ہیں کہ دن گزارے نہیں گزرتا۔ انہوں نے ابھی یہ طے نہیں کیا کہ شادی کے بعد آسٹریلیا میں قیام کریں گے یا برطانیہ میں، بہرحال شادی کی بھرپور منصوبہ بندی جاری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...