’میں یہ کام کرنا چاہتی ہوں اس لئے مجھے 10لاکھ روپے دے دو‘ نوجوان لڑکی نے انٹرنیٹ صارفین سے اپیل کردی، لیکن کام ایسا بتایا کہ ہر کسی کو غصہ چڑھادیا، گالیوں کی بھرمار ہوگئی کیونکہ۔۔۔

’میں یہ کام کرنا چاہتی ہوں اس لئے مجھے 10لاکھ روپے دے دو‘ نوجوان لڑکی نے ...
’میں یہ کام کرنا چاہتی ہوں اس لئے مجھے 10لاکھ روپے دے دو‘ نوجوان لڑکی نے انٹرنیٹ صارفین سے اپیل کردی، لیکن کام ایسا بتایا کہ ہر کسی کو غصہ چڑھادیا، گالیوں کی بھرمار ہوگئی کیونکہ۔۔۔

  


لندن (نیوز ڈیسک)خود کو ایک روحانی شخصیت، لائف کوچ، آرٹسٹ، اور مصنفہ قرار دینے والی برطانوی لڑکی نے دنیا بھر کے سفر کے لئے 10 ہزار ڈالر (تقریباً 10 لاکھ پاکستانی روپے) چندے کا مطالبہ کر کے انٹرنیٹ صارفین کو سخت برہم کر دیا ہے۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ’بیک جی‘ نامی لڑکی نے اپنے کراﺅڈ فنڈنگ پیج پر لکھا ہے ”میں اپنے سفر کے دوران لوگوں کی مدد کرنا چاہتی ہوں تاکہ وہ اپنے خوابوں کی تعبیر پاسکیں اور زندگی میں جو چاہتے ہیں حاصل کرسکیں۔ میرے پاس جو روحانی تحفے ہیں میں انہیں لوگوں کے ساتھ بانٹنا چاہتی ہوں۔ آج کل میں خود بھی فنڈز کی کمی کا شکار ہوں اور اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے کی کوشش کررہی ہوں۔ چندے کی رقم میرے سفر کے اخراجات اور ایک کتاب کی تصنیف پر خرچ ہوگی۔ یہ کتاب بھی میرے سفر کے متعلق ہوگی۔ میں جہاں کہیں بھی جاﺅں گی لوگوں کو اپنی روحانی خدمات فراہم کرکے ان کے چندے کا بدلہ چکا دوں گی۔ میں جہاں بھی جاﺅں گی لوگوں کو ایک نئی امید دوں گی۔“

’جس دن میرے شوہر نے یہ کام شروع کردیا مجھے پتہ لگ گیا کہ اسے کوئی اور لڑکی پسند آگئی ہے۔۔۔‘ معروف صحافی کی بیگم نے سب سے بڑی نشانی بتادی، بہت سی شادی شدہ خواتین کو بے حد پریشان کردیا

اگرچہ اس لڑکی نے بہت یقین دہانی کروانے کی کوشش کی ہے کہ وہ کوئی دھوکہ بازی نہیں کررہی، لیکن انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد اس کے احمقانہ مطالبے پر مشتعل نظر آتی ہے۔ ایک صاحب نے سخت غصے میں آ کر 10ڈالر کا عطیہ بھی دیا اور ساتھ یہ پیغام بھی لکھا ”میں یہ رقم اس لئے دے رہا ہوں کہ تم یکطرفہ ٹکٹ خریدو اور اپنی منزل پر پہنچ کر اپنا پاسپورٹ پھاڑ دو تاکہ دوبارہ کبھی یہاں واپس نہ آﺅ۔“ اسی طرح ایک اور صاحب نے پانچ ڈالر کا چندہ دیتے ہوئے لکھا ”تم بہت سست مزاج ہو، اتنی سست مزاج کہ سست مزاجی کا معنی جاننے کی زحمت بھی نہیں کرسکتی۔ جہاں کہیں بھی جارہی ہو میرا پانچ ڈالر کا چندہ لے لو اور کبھی واپس نہ آنا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...