نوجوان کی بیگم نے بچے کو جنم دے دیا، لیکن بچے کو دیکھتے ہی شوہر نے خود کشی کرڈالی وجہ ایسی کہ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں
نئی دلی (نیوز ڈیسک)بیٹی خدا کی رحمت ہوتی ہے، لیکن اس دنیا میں ایسے بدبختوں کی کمی نہیں جو اسے نحوست قرار دیتے ہیں اور قدرت کے اس انمول تحفے پر شکر بجا لانے کی بجائے رنجیدہ خاطر ہوتے ہیں۔ یوں تو یہ سوچ برصغیر کے کئی حصوں میں پائی جاتی ہے، مگر بھارت میں اس کی شدت کا کیا عالم ہے، اس کا اندازہ ایک نوجوان باپ کی افسوسناک حرکت سے بخوبی کیا جا سکتا ہے۔
’12 بچوں کے بعد اب میں 13 واں بچہ پیدا کرنے جارہی ہوں کیونکہ میں۔۔۔‘ ایک درجن بچوں کی ماں نے اتنے بچے پیدا کرنے کی ایسی وجہ بتادی کہ سننے والوں کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 25 سالہ کرین آپریٹر امیت ساہنی کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو اگلے ہی روز اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی، کیونکہ وہ بیٹے کی پیدائش کی توقع کررہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سورت شہر کے علاقے مورا گاﺅں سے تعلق رکھنے والے نوجوان امیت کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ بیٹے کا خواب دیکھ رہا تھا اور جب بیٹی پیدا ہوئی تو شدید مایوس ہو گیا۔ اس مایوسی کے عالم میں اس نے بمشکل ایک دن گزارا اور پھر اگلے ہی دن خود کشی کرلی۔ امیت کی موت کے وقت اس کے تمام گھر والے اس کی اہلیہ کے پاس ہسپتال گئے ہوئے تھے۔ اس نے کمرے میں اپنی اہلیہ کی ساڑھی کو پنکھے کے ساتھ باندھ کر خود کشی کی۔ بدقسمت نوجوان کی شادی تقریباً ایک سال قبل ہوئی تھی۔