ملتان،پولیس نے گدھا گاڑیوں کی دوڑپر جوا کھیلنے کے الزام میں 14افراد کو گرفتار کر لیا

ملتان،پولیس نے گدھا گاڑیوں کی دوڑپر جوا کھیلنے کے الزام میں 14افراد کو گرفتار ...

ملتان(آئی این پی)پولیس نے مظفرگڑھ روڈ پرگدھا گاڑیوں کی دوڑپر جوا کھیلنے کے الزام میں 14افراد کو گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق پولیس نے مخبرکی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مظفرگڑھ روڈ پر گدھا گاڑیوں کی دوڑ پر جواکھیلنے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتارکرلیا،پولیس نے ملزمان کی گدھا گاڑیاں بھی قبضے میں لےکر تھانے میں بند کر دی ہیں۔دوسری طرف ملتان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے12اشتہاری مجرمان سمیت35ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

مزید : ملتان


loading...