انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کی تعداد رمیں کمی ، 11لاکھ نے جمع کروایا

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کی تعداد رمیں کمی ، 11لاکھ نے جمع کروایا

لاہور (آن لائن) حکومت کی لاکھ کوششوں کے باوجود انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد بڑھنے کے بجائے 1 لاکھ تک کم ہو گئی۔ مالی سال 2016 میں اب تک تقریبا 11 لاکھ افراد نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرایا۔ٹیکس دائرے میں اضافے کے لئے کی گئی حکومت کی سرتوڑ کوششیں بے سود ثابت رہیں۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2016 میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد اب تک 11 لاکھ کے قریب پہنچ سکی ہے، اس کے مقابلے میں مالی سال 15۔2014 میں 12 لاکھ 10 ہزار افراد نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 16۔2015 کے فعال ٹیکس ادا کرنے والوں کی فہرست مارچ میں جاری کر دی جائے گی جس کے بعد اسے ہفتہ وار اپ ڈیٹ بھی کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کئی مرتبہ توسیع کیے جانے اور ایمنسٹی سکیم متعارف کرائے جانے کے باوجود ٹیکس اہداف کاحاصل نہ ہونا مایوس کن ہے اور اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ عوام کا موجودہ ٹیکس نظام پر اعتماد نہیں۔

مزید : کامرس


loading...