مینسول ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو سی آئی ڈی بی ملائیشیا کی طرف سے سرٹیفکیٹ دے دیا گیا

مینسول ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو سی آئی ڈی بی ملائیشیا کی طرف سے سرٹیفکیٹ ...

لاہور(پ ر) مینسول ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹوٹ لاہور پاکستان کو کنسٹریکشن انڈسٹری ڈیویلپمنٹ بورڈ (سی آئی ڈی بی ملائشیا) کے کنسٹرکشن اسسمنٹ سنٹر کی طرف سے سرٹیفیکیٹ دیا گیا ہے۔ یہ تقریب 9فرور ی 2017کو سی آئی ڈی بی آفس ملائشیا میں منعقد ہوئی اس موقع پر مسٹر محمد نازلی بی احمد سینئر جنر ل مینجرسی آئی ڈی بی، مسٹر سفیان بن موسیٰ جو سی آئی ڈی بی کی طرف سے مسٹر عبدالخالق خان چیف ایگزیکٹومینسول ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لاہور پاکستان کو سرٹیفیکیشن دی۔اس موقع پرڈاٹو نلسن ہو چیف ایگزیکٹو گرین وے بھی موجود تھے۔اس موقع پر مسٹر نازلی نے مینسول کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مینسول ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ مستقبل میں ملائشیا کی کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے اچھی افرادی قوت مہیا کریں گے۔مسٹر سفیان چیف آپریٹنگ آفیسر سی آئی ڈی بی نے مینسول کے پروفیشنل اور اعلیٰ کام کو سراہا جو اے بی ایم اورٹی ڈبلیو آئی کے آڈٹ کے درمیان علم میں آیا ۔عبدالخالق خان نے سی آئی ڈی بی ملائشیا کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مینسول اچھی افرادی قوت کو ملائشیا بھیجنے میں مدد فراہم کرے گا۔

مزید : کامرس


loading...