ٹوٹل پارکو کا ظہور الٰہی روڈ ،لاہور پرٹی۔ ایئر ڈیزائن پیٹرول پمپ کا افتتاح
لاہور (پ ر) ٹوٹل پارکو رائل فلنگ اسٹیشن کی حدودِ اراضی میں منعقد ہونے والی تقریب میں ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ نے فخریہ طور پر ظہور الٰہی روڈ، لاہورپرواقع اپنے نئے ریٹیل اسٹیشن ڈیزائن (ٹی۔ایئر) کا افتتاح کیا۔ انتہائی جدید ڈیزائن پر مبنی پیٹرول اسٹیشن کی یہ نئی طرز ،اعلیٰ سطح کی خدمات،ٹوٹل پارکو کے معیاری فیولزکی وسیع رینج تک آسان رسائی ،لبریکینٹس اور کار واش کی خدمات کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے صارفین کو خوش آمدید کہتی ہے۔سائٹ کے افتتاح کے دوران ٹی پی پی
ایل کی اعلیٰ انتظامیہ،ممتاز مہمانِ خصوصی اور قابلِ قدر میڈیاکی شخصیات موجود تھیں جن میں جناب سہیل فاروخی(وی پی۔کمرشل ٹی پی پی ایل )، حسنین خان(مارکیٹنگ منیجر۔ ٹی پی پی ایل ) ناصر میاں اور حسن میاں(ڈیلرز ٹی پی پی ایل ) اور مشہورو معروف کرکٹ اسٹار جناب شعیب اخترجو ملک بھر میں موجود ٹوٹل پارکو کی پروڈکٹس اور خدمات کو سراہتے ہیں، کے ہمراہ ٹی پی پی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب اولیویئر صابری نے سائٹ کا افتتاح کیا۔ یہ ریٹیل اسٹیشن اپنی منفرد جائے وقوع کے باعث انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس تک گلبرگ اور اس کے نواحی علاقوں کے افراد آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں ۔