منداریکارڈ‘ انڈیکس 54پوائنٹس کی کمی سے 49ہزار8سو پر آگیا

منداریکارڈ‘ انڈیکس 54پوائنٹس کی کمی سے 49ہزار8سو پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مندی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 54 پوائنٹس کی کمی کے بعد49 ہزار8 پوائنٹس پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ آج ہونے والی کمی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 49 ہزار8 پوائنٹس پر آگیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں13 کروڑ34 لاکھ55 ہزار40 حصص کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مارکیٹنگ ویلیو10 ارب36 کروڑ91 لاکھ22 ہزار313 روپے رہی۔ پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر391 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے244 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی،129 میں اضافہ اور18 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

مزید :

کامرس -