ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد38.269 تک پہنچ گئی

ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد38.269 تک پہنچ گئی

اسلام آباد(اے پی پی) جنوری2017ء کے اختتام پرملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد38.269 ملین تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر2016ء کے اختتام پر صارفین کی تعداد37.574 ملین تھی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2017ء کے اختتام پر پاکستان میں موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد137.095 ملین ٹن تک پہنچ گئی جبکہ دسمبر2016ء کے اختتام پر یہ تعداد136.489 ملین صارفین ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح دسمبر2016ء کے مقابلہ میں جنوری 2017ء کے دوران صارفین کی تعداد میں0.606 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...