شوبز شخصیات کاسینئر اداکار فاروق ضمیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

شوبز شخصیات کاسینئر اداکار فاروق ضمیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)شوبز سے وابستہ شخصیات نے سینئر اداکار فاروق ضمیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔سینئر اداکارہ نسرین قریشی نے سینئر آرٹسٹ فاروق ضمیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ضمیر بیورو کریٹک شخصیت کے مالک تھے۔ میں ان کو کہتی تھی کہ آپ کس طرح شوبز کی طرف آگئے ہیں آپ کو تو بیوروکریٹ بننا چاہئے تھا۔محمد قوی خان نے کہا کہ وہ ایک پڑھے لکھے اور سنجیدہ انسان تھے۔عثمان پیر زادہ نے کہا کہ اخلاق کے اتنے پیارے کہ ہر ایک کے دل میں اتر جائیں۔عرفان کھوسٹ نے کہا کہ فاروق ضمیر نے اچھا کام کیا جوپرستاروں کے دلوں میں زندہ رہے گا۔ عظمیٰ گیلانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فاروق ضمیر کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے ۔سیمی راحیل ،توقیر ناصر،عابد علی،ثمیہ پیرزادہ،ثمینہ احمد،فردوس جمال،انعام خان،ڈائریکٹر شاہد ظہور،پروڈیوسر اعجاز باجوہ،ظفر عباس اور دیگر نے بھی ملے جلے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

مزید :

کلچر -