شبنم کی نجی چینل کے مزاحیہ شو میں شرکت
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ شبنم نے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کی ریکارڈنگ میں شرکت کی ۔ اس دوران انہوں نے میزبان واسع چودھری کے دلچسپ سوالوں کے جواب بھی بڑی خوبصورتی سے دیئے ۔ ریکارڈنگ کے دوران اداکارہ شبنم نے افتخار ٹھاکر ، امان اللہ ، قیصر پیا ، محسن حیدر ، آئمہ اور دیگر پرستاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں ۔شبنم نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر جس قدر دلی سکون محسوس ہوتا ہے وہ بیان نہیں کرسکتی اور خاص طور پر لاہور میری زندگی کا سب سے زیادہ خوبصورت حصہ ہے جہاں میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور یہی سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشن میں رہ کر بھی مجھے لاہور والوں کی محبتیں یاد آتی ہیں اور اب جب میں دوبارہ پاکستان آئی ہوں تو مجھے جس قدر عزت ، احترام اور چاہت دی گئی میں اس پر میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان میں آتی رہوں گی۔