دیپیکا پڈوکون کی "مسٹر اینڈ مسز سمتھ" کے ریمیک میں کام کرنے کی تردید

دیپیکا پڈوکون کی "مسٹر اینڈ مسز سمتھ" کے ریمیک میں کام کرنے کی تردید
 دیپیکا پڈوکون کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ہالی وڈ فلم "مسٹر اینڈ مسز سمتھ" کے ریمیک میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ بھارتی زرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی ہالی وڈ فلم" xxx :ریٹرن آف زینڈر کیج" باکس آفس پر دھوم مچانے کے بعد اب وہ سنجے لیلا بھنسالی کی" پدماوت" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اوراب سنا جارہا ہے کہ انہیں ہالی وڈ فلم کے ریمیک "مسٹر اینڈ مسز سمتھ " میں کام کی پیشکش کی گئی ہے۔ تمام افواہوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ"مجھے جن فلموں میں کام کی پیشکش کی جاتی ہے میں صرف ان فلموں کے بارے میں بات کرتی ہوں اور اگر نہیں تو میں اس بارے میں کبھی بات نہیں کرتی"۔
انہوں نے کہا کہ میں اس وقت صرف سنجے لیلا بھنسالی کی"پدماواتی" میں کام کر رہی ہوں اگرمجھے ہالی وڈ فلم کی پیشکش کی گئی تو اس بارے میں ضرور بات کروں گی ۔ فلم پدماوتی رواں سال 17 نومبر کو رلیز کی جائے گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں شاہد کپور اور رنویر سنگھ شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -