سٹیج ڈرامہ ’’ہم تم پر مرتے ہیں ‘‘ آشا چوہدری اور رائمہ خان کی شاندار پرفارمنس
لاہور (فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر کے سٹیج ڈرامہ ’’ہم تم پر مرتے ہیں ‘‘ میںآشا چوہدری اور رائمہ خان نے رقص میں میدان مار لیا ، شاندار پرفارمنس پر شائقین کی جانب سے زبردست داد دی گئی ۔ان دونوں کی پرفارمنس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ آشا چوہدری اور رائمہ خان ان دنوں شالیمار تھیٹر میں رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق کے سٹیج ڈرامہ ’’ہم تم پر مرتے ہیں ‘‘ میں پرفارم کر رہی ہیں انہوں نے دوسری پرفارمرز کی نسبت منفرد آئٹم پیش کر کے خوب پذیرائی حاصل کی ہے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نواز انجم،لکی ڈیئر ، سرفراز وکی ،وسیم پنوں ، افروز خان،فیا خان ،سیمی خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔