بہت کمائی کر لی، اب کرداروں پر توجہ دوں گا‘ اکشے کمار

بہت کمائی کر لی، اب کرداروں پر توجہ دوں گا‘ اکشے کمار
 بہت کمائی کر لی، اب کرداروں پر توجہ دوں گا‘ اکشے کمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار اپنی فلموں کی کامیابی سے خوش تو ہوتے ہیں کیونکہ فلم انڈسٹری نے انھیں عزت، شہرت اور بے پناہ دولت سے نوازا تاہم اب وہ محسوس کرتے ہیں کہ انھیں اب کچھ نیا کرنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ وہ اپنے کرداروں پر توجہ دینے کی کوشش کریں گے۔جولی ایل ایل بی 2 کی شاندار کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ کاروبار کے بجائے ناظرین کا پیار ان کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ میں نے بہت زیادہ دولت حاصل کر لی ہے، اب میری خواہش ہے کہ میں اپنے کرداروں اور سکرپٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کروں۔واضح رہے کہ اکشے کمار کی حالیہ فلم جولی ایل ایل بی 2 باکس آفس پر 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔ یہ فلم 2013ء میں ریلیز کی گئی فلم جولی ایل ایل بی کا سیکول ہے جس میں ارشد وارثی نے لیڈ رول ادا کیا تھا۔ جولی ایل ایل بی 2 باکس آفس پر جھنڈے گاڑنے والی اکشے کمار کی مسلسل پانچویں فلم ہے۔ اس سے قبل ان کی فلموں رستم، ہاؤس فل تھری، ایئر لفٹ اور سنگھ از بلنگ نے بے پناہ کامیابیاں سمیٹی تھیں۔

مزید :

کلچر -