پاکستان ٹیلی وژن ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

پاکستان ٹیلی وژن ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی وژن ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چیئرمین احسان اللہ خان کی صدارت میں ہواجس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ انتظامی نے ایک سال گذرنے کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کی کمیوٹیشن کی بھاری رقوم ادا نہیں کی ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی وی کے ملازمین مالی مشکلات کا شکار ہیں اجلاس میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی وی انتظامیہ کو حکم دیں کہ وہ مارچ 2016ء کے بعد ریٹائر ملازمین کی کمیو ٹیشن کی رقم فوری ادا کریں۔اجلاس میں چوہدری ریاض مسعود صدر ،حمید چشتی نائب صدر اور عبد الحفیظ انجم جنرل سیکرٹری سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید :

کلچر -