گرانٹ ایلیٹ نے اپنی شرٹ وسیلہ فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دی

گرانٹ ایلیٹ نے اپنی شرٹ وسیلہ فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دی

شارجہ(اے این این)لاہور قلندر کے کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے منفرد سٹائل سے میچ جیتنے کے دوران پہنی گئی شرٹ وسیلہ فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دی۔پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بو ل رہا ہے ۔شارجہ میں ہونے والے سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیئے ہیں ،مگر اس بار پی ایس ایل میں چوکوں اور چھکوں کے ساتھ کھلاڑیوں کے منفرد اندازوں نے بھی شائقین کرکٹ کو اپنے سحر میں لے لیا ہے ۔ گزشتہ دنوں لاہور قلندر کے کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے اہم میچ کے آخری اوور میں چھکا لگا کر اسلام آباد کو شکست دے دی تھی۔ تاہم میچ جیتنے کے بعد گرانٹ ایلیٹ کا بیٹ گرانے کا انداز دنیا کو بھا گیا ۔ گرانٹ ایلیٹ کے بیٹ کو زمین پر پھینکنے کے انداز کو دیکھنے والے دنگ رہ گئے ۔ میچ کے اس لمحے کو سوشل میڈیا پر اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں ۔ مگر اب خبر یہ آئی ہے کہ گرانٹ ایلیٹ نے اپنے بیٹ پھینکنے والے میچ کے دوران پہنی گئی شرٹ کو پاکستان کے معروف خیراتی ادارے وسیلہ فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دی ہے ۔ گرانٹ ایلیٹ نے اس موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وسیلہ فاؤنڈیشن بہتر کام کر رہی ہے ۔اس لیے میں اپنی یہ شرٹ وسیلہ فاؤنڈیشن کو عطیہ کر رہاہوں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...