پی ایس ایل فائنل ف، ٹکٹوں کی ڈیمانڈ بڑھنے سے حکام پریشان

پی ایس ایل فائنل ف، ٹکٹوں کی ڈیمانڈ بڑھنے سے حکام پریشان

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ ٹو فائنل کے لاہور میں انعقاد میں7دن باقی رہ گئے ۔شائقین کرکٹ اپنی سرزمین پر میگا ایونٹ کو دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں،وہ ٹکٹو ں کی فروخت اور 5مارچ کو ہونیوالے فائنل کے انعقاد کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں،پی ایس ایل فرنچائز ٹیموں کی کٹس بھی تماشائیوں میں بہت مقبول ہوچکی ہیں اور وہ اپنی پسندیدہ ٹیموں کی کٹ پہن کرپی ایس ایل فائنل کو دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ اپنی پسندیدہ ٹیموں کی کٹ لاہور میں ناپید ہونے کی وجہ سے بھی شائقین پریشان ہیں۔دوسری جانب پی ایس ایل ٹکٹوں کی ڈیمانڈ حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔پی سی بی حکام ملک بھر سے ٹکٹوں کیلئے آنیوالی ڈیمانڈ پر پریشان ہیں کیونکہ 25ہزارسیٹوں کی گنجائش والے14مختلف انکلوژر پر مشتمل قذافی سٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد سے کئی گنا زیادہ لوگ پی ایس ایل فائنل دیکھنا چاہتے ہیں اور ہر کوئی ٹکٹ کیلئے کرکٹ بورڈ میں سفارش ڈھونڈ رہا ہے تاکہ ٹکٹ کا حصول ممکن ہوسکے۔پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی کے مطابق فائنل سے قبل تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی۔کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لئے وی وی آئی پی سکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں۔میڈیا باکس پویلین اینڈ کی بجار فاراینڈ کی طرف بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے اور جلد ہی ٹکٹوں کی آن لائن اور دیگر طریقوں سے فروخت شروع کردی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...