شعیب ملک کی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کی کوششیں شروع

شعیب ملک کی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کی کوششیں شروع
 شعیب ملک کی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کی کوششیں شروع

  


کراچی(اے این این)قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل فائنل میں پاکستان آکر کھیلنے کیلئے رضا مند کرنا شروع کر دیا ۔ شعیب ملک کے مطابق وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو دلیل دیتے ہیں کہ وہ اور ان کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا پاکستان جاتے ہیں تو اپنے ساتھ کوئی سیکیورٹی نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے کوشش کریں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ روز بروز بہتری کی جانب گامزن ہے اور مستقبل میں یہ بڑا ایونٹ بن جائے گا لیکن اسے کامیابی بنانے کیلئے پاکستانی عوام ، کھلاڑیوں اور میڈیا کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...