مارلون سیموئلز کا ویسٹ انڈین بورڈ سے ٹیم میں شامل کرنیکا مطالبہ

مارلون سیموئلز کا ویسٹ انڈین بورڈ سے ٹیم میں شامل کرنیکا مطالبہ

کنگسٹن (اے پی پی) سٹار ویسٹ انڈین آل راؤنڈر مارلون سیموئلز نے آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ سے نظرانداز کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) سے سلیکشن پالیسی میں سمجھوتہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر بورڈ نے ان سے معاہدہ نہ کیا تو وہ کاؤنٹی کرکٹ میں کولپاک معاہدے کی پیشکش قبول کر لیں گے۔ سیموئلز کو دوبار ورلڈ ٹی ٹونٹی فائنلز میں مین آف میچ ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ریجنل سپر ففٹی ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے سیموئلز کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ کر دیا، ڈبلیو آئی سی بی کی موجودہ پالیسی کے تحت ڈومیسٹک سپر ففٹی ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ٹیم کیلئے زیر غور نہیں لایا جاتا۔ سیموئلز نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ملکی بورڈ کی سلیکشن پالیسی میری سمجھ سے باہر ہے جب آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ اپنے کھلاڑیوں کو غیرملکی لیگز کھیلنے کی اجازت دیتے ہیں تو پھر ہمارے بورڈ کو بھی اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں بورڈ سے سلیکشن پالیسی کے حوالے سے سمجھوتہ کرنا چاہتا ہوں لیکن اگر بورڈ نے معاہدہ نہ کیا تو پھر میں کاؤنٹی کرکٹ میں کولپاک معاہدہ کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...