پی ایس ایل،ایکو اسٹار کا شاندار ڈسکاؤنٹ کا اعلان
لاہو ر(سٹاف رپورٹر)ایکو اسٹار نے ملک بھر میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ سیزن کے حوالے سے ایل ای ڈی ٹی وی کی خریداری پر شاندار ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے ۔اس پیشکش کے تحت ملک بھر میں ایکو اسٹار کے صارفین اب حیرت انگیز قیمتوں میں ایل ای ڈی ٹی وی کی خریداری کرکے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ پی ایس ایل کرکٹ سیزن کے سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔پی ایس ایل کرکٹ سیزن کے دوران صارفین ایکو اسٹار 32انچ ایل ای ڈی ٹی وی محض 19,900روپے میں خرید سکیں گے
جبکہ اس سے قبل 32انچ ایل ای ڈی کی قیمت20,900روپے تھی،اسی طرح 43انچ ایل ای ڈی کی رعایتی قیمت 34,500روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 43انچ ایل ای ڈی کی ریگولر قیمت 36,900روپے ہے ،ایکو اسٹار50انچ ایل ای ڈی ٹی وی اب محض 49,900روپے میں دستیاب ہے جبکہ اس سے قبل 50انچ ایل ای ڈی کی قیمت 52,700روپے تھی۔ایکو اسٹار ایل ای ڈی ٹی وی ملک بھر میں صارفین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہے ہیں ،پاکستان میں ڈی ڈبلیو پی گروپ ایکواسٹار ایل ای ڈی ٹی وی کے آفیشل ڈسٹری بیوٹر کی حیثیت سے کام کررہا ہے ۔