ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا سوال ہوا میں اڑا دیا

ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا سوال ہوا میں اڑا دیا
 ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا سوال ہوا میں اڑا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (نیٹ نیوز) بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹینس سے الگ ہونے کا انحصار جسمانی طاقت ، کھیل اور سفری معاملات پر ہوگا۔ گزشتہ پانچ سال سے لوگ ان سے ریٹائرمنٹ کی بابت استفسار کر رہے ہیں کیونکہ وہ سوچتے ہیں کہ شادی کے بعد ان کے بچے ہونے چاہئیں۔ خود انہیں لگتا ہے کہ ان میں کھیل کے مزید چند سال باقی ہیں ، جبکہ وہ ریکارڈز کیلئے نہیں کھیلتی ہیں تاہم ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں گرینڈ سلم حاصل کرنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔