فواد خان اسلام آباد اور لاہور کو فائنل میں دیکھنے کے خواہشمند

فواد خان اسلام آباد اور لاہور کو فائنل میں دیکھنے کے خواہشمند

دبئی (نیٹ نیوز)پاکستانی ایکٹر فواد خان ان دنوں پاکستان سپر لیگ دیکھنے دبئی میں موجود ہیں اور اسلام آباد یونائٹیڈ کو سپورٹ کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس بار کے پی ایس ایل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ فائنل میں وہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے مقابلے میں کس ٹیم کو دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کا کہنا تھا ’میں ڈپلومیٹک آدمیہوں اور تمام ٹیمیں میری ہارٹ فیورٹ ہیں۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور قلندر ز اور اسلام ا آباد یونائٹیڈ کے درمیان فائنل ہوا تو انہیں بہت مزہ آئے گا۔ ‘‘انہوں نے اسلام آباد یونائٹیڈ کی تعریف کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ دوسری ٹیمیں بھی جیتنے کے لئے ہی میدان میں اترتی ہیں اس لئے ہار اور جیت تو کھیل کا حصہ ہوتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...