آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع

آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن ڈاکٹر ندیم مختار تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری شیر از سلیم، نائب صدر طارق فاروق رانا، خزانچی طارق صدیق ملک، کوچز اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پہلے روز ٹوٹل 40 میچز مختلف ایج گروپس میں کھیلے گئے۔

انڈر 19 بوائز کے پہلے راؤنڈ میں عباس زیب نے فہیم احمد کو، سیف اللہ نے عبدالمغنی کو، حارث اقبال نے ماہد امین کو، ناصر خان نے جنید خان کو ، ذیشان گل نے محمد زاہد کو، فرقان احمد نے مبین کو ، عبدالقادر نے شہزاد خان کو جبکہ منصور زمان نے ذیشان زیب کو ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 17 میں عزیر شوکت نے ملک عبدالمعیز کو ثاقب اقبال نے محمد عیسیٰ کو، وہیر شاہد نے شہزاد خان کو، عزیز رشید نے احمد حسن کو، حارث قاسم نے انیس الرحمان کو، حمزہ شریف نے محمد احسن کو، راشد دولت نے محمد عثمان کو جبکہ اون عباس نے معز خان کو ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 15 بوائز میں اسد اللہ نے محمد دن حارث کو، ابتسام ریاض نے حمزہ اسلم کو، عثمان علاؤ الدین نے عبدالغنی کو، فرحان ہاشم نے سبحان احمد کو، غلام محمد نے آفاق خان کو جبکہ علی شیر نے غلام مصطفی کو ، حامد خان نے مبشر کو جبکہ کوشل ریاض نے اسد افضل کو ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 13 ایج گروپ میں حذیفہ زاہد نے علی الدین کو، طیب رؤف نے مہاتیر علی کو، محمد احمد نے حسنین علی کو، فہد شریف نے افنان مدثر کو، محمد حمزہ نے جنید خان کو، عباس نواز نے اذلان خاور کو، عبداللہ نے مصطفی اصغر کو اور محمد اشعب عرفان نے عادل کو ہرا کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 11 میں عبداللہ رشید نے سکی اللہ،شیراز اکبر نے انس بخاری کو، عثمان ندیم بٹ نے احمد مبین کو، احمد شوکت نے محمود محبوب کو، میر فیاض نے عبداللہ نواز کو، یاسین خٹک نے معین کو، حذیفہ شاہد نے رحیم عباس کو جبکہ خاقان ملک نے عبداللہ ندیم کو ہرا کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ آج تمام ایج گروپس کے کوارٹرفائنلز مقابلے شروع ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...