ویرات کوہلی105 اننگز میں پہلی بار صفر پر آؤٹ
پونے(اے این این) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی انٹرنیشنل میچوں کی 105 اننگز میں پہلی بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے مچل سٹارک کا نشانہ بنے۔ وہ تقریبا 3 سال کے عرصے کے بعد کسی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2014میں کارڈیف کے مقام پر کھیلے گئے ون ڈے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔