انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کی دورہ ویسٹ انڈیز میں شرکت کا فیصلہ 27 فروری کو ہو گا

انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کی دورہ ویسٹ انڈیز میں شرکت کا فیصلہ 27 فروری کو ہو گا
انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کی دورہ ویسٹ انڈیز میں شرکت کا فیصلہ 27 فروری کو ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(اے پی پی) انگلش ٹیم کے اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز کی آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت کا فیصلہ 27 فروری کو ہو گا۔ ہیلز دورہ بھارت کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی جگہ ثام بلنگز نے ٹیم کی نمائندگی کی تھی لیکن اب وہ کم بیک کیلئے تیار ہیں اور توقع ہے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔ انگلش ٹیم مینجمنٹ کے مطابق 27 فروری کو ہیلز کے ہاتھ کا سکین کیا جائے گا، اگر ڈاکٹرز نے انہیں فٹ قرار دیا تو وہ کالی آندھی کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

تاہم اگر وہ سو فیصد فٹ نہ ہوئے تو انہیں مزید بحالی صحت کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ انگلش ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔