زمبابوے نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

زمبابوے نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہرارے (نیٹ نیوز) زمبابوے نے افغانستان کو بارش سے متاثرہ چوتھے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 7 وکٹوں سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی۔
، زمبابوے کو ڈک ورتھ سسٹم کے تحت فتح کیلئے 105 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 22.2 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، کرس موفو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جمعہ کو افغانستان کی ٹیم نے اننگز شروع کی تو میچ کے دوران بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے میچ کو 42 اوورز تک محدود کر دیا گیا، افغانستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 38.5 اوورز میں 111 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان اصغرسٹانک زئی 19، محمدنبی 17، حشمت اللہ 12، سمیع اللہ 13، گلبدین نائب 10، راشدخان 11، محمدشہزاد 9، احسان اللہ صفر اور رحمت شاہ ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے، کرس موفو نے 3 جبکہ ٹنڈئی چتارا اور گریم کریمر نے 2، 2 این گراوا اور سولومون میری نے ایک، ایک وکٹ لی، ڈک ورتھ سسٹم کے تحت زمبابوے کو فتح کیلئے 105 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 23ویں اوور کی دوسری گیند پر 3 وکٹوں پر حاصل کیا، سولومون میری 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، پیٹر مور 36 اور سین ولیمز 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، مساکنڈا 4 اور ایرون ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، محمدنبی نے دو اور راشدخان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔