پولیس اور حساس اداروں کا قذافی سٹیڈیم کے اطراف سرچ آپریشن ،7 مشکوک افراد گرفتار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس اور حساس اداروں نے قذافی سٹیڈیم کے اطراف سرچ آپریشن کرکے 7 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر قذافی سٹیڈیم کے ارد گرد سرچ آپریشن کیا ، اس دوران سٹیڈیم کے راستے سیل کرکے لوگوں کی تلاشی لی گئی ۔ پولیس افسر ناصر باجوہ کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران سات مشکوک افراد کو شناختی دستاویزات نہ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔