رشوت ، فنڈ میں خورد برد،پولیس کا پہلا ،محکمہ مال دوسرے نمبر پر

رشوت ، فنڈ میں خورد برد،پولیس کا پہلا ،محکمہ مال دوسرے نمبر پر

لاہور(اپنے نمائندے سے )محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے رواں سال 2017میں کرپشن ،رشوت وصولی ،فراڈ ،غبن ،بد عنوانی اور سرکاری فنڈز میں خرد برد کے الزام کے تحت 300سے زائد درخواستوں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ،محکمہ اینٹی کرپشن میں دائر درخواستوں میں محکمہ پولیس پہلے اور محکمہ مال دوسرے نمبر پرجبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تیسری پوزیشن حاصل کی تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے ،کوآپریٹو،ایجوکیشن اور محکمہ ہیلتھ کے کے افسران اور اہلکاران کے خلاف بھی درجنوں درخواستیں وصولی ہوئی ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ میٹروپولٹین کارپوریشن کو اختیار ملنے کے بعد یونین کونسل سطح پر تعینات یونین سیکریٹریز کے خلاف مختلف الزامات کے تحت سائلین کی جانب سے درخواستوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کی تعداد دن بدن بڑتی جارہی ہے ،محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان زاہد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر مقبول نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت رواں سال اینٹی کرپشن میں مختلف محکمہ جات کے خلاف درخواستوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،ہم میرٹ اور تفتیش کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر میرٹ پر فیصلے کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...