پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی دوحصوں میں تقسیم ، ایل ڈی اے ، واسا کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا فیصلہ

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی دوحصوں میں تقسیم ، ایل ڈی اے ، واسا کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے ...

 لاہور(جاوید اقبال)محکمہ صحت کے بعد محکمہ ہاؤسنگ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو بھی دو حصے میں تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے جس کے تحت ایل ڈی اے واسا کو الگ الگ کردیا جائے گا اس پلان کے تحت واسا اور اسکی پانچ ذیلی ایجنسیز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ماتحت نہیں رہیں گی اس محکمے کی تقسیم کے بعد دو وزیر اور دو سیکرٹری مقرر کئے جائیں گے اس کے لئے پیپر ورک شروع ہو گیا ہے اور سفارشات و پلاننگ مرتب کرنے کے لئے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ہارون سلطان کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ہے کمیٹی میں ہاؤسنگ اربن یونٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ناصر جاوید اور سیکرٹری ہاؤسنگ خرم آغا کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہیں سفارشات مرتب کرکے اور محکمے کو تقسیم کرنے اور الگ الگ دفاتر اور عملہ تعینات کرنے سمیت تمام امور طے کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایک محکمے کو ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ کا نام دیدیا جائے گا جبکہ دوسرا محکمہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن کہلائے گا اس کے تحت ایل ڈی اے لاہور سمیت چھ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور چھ واساایجنسیز کو بھی ایک دوسرے سے الگ الگ کرکے دونوں محکموں میں تقسیم کردیا جائے گا اور واسا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے آزاد ہو جائے گا اور ایک خود مختار ایجنسی کے طور پر کام کرے گا ۔ذرائع کے مطابق ڈویلپمنٹ اتھارٹیز محکمہ ہاؤسنگ اربن کے ماتحت ہو ں گی جبکہ محکمہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے حصے میں پانچوں واسا آ جائیں گے۔ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی لگانا ہاؤسنگ کی ذمے داری ہو گی تمام ترقیاتی سکیمیں اربن ڈویلپمنٹ پاس کرے گا جبکہ نئے محکمے واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے ماتحت صفائی کی کمپنیاں بھی ہوں گی ۔اس حوالے سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ ہارون سلطان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اس پر پیپر ورک کیا جارہا ہے اور جلد ہی سفارشات وزیر اعلی کو پیش کی جائیں گی اس کا مقصد عوام کو فوری اور بہترین سہولیات مہیا کرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...