دینی جماعتوں کی اے پی سی کے مطالبات مانے جائیں،علماء کرام

دینی جماعتوں کی اے پی سی کے مطالبات مانے جائیں،علماء کرام

لاہور(وقائع نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا عبدالنعیم ،مولانا محبوب الحسن طاہراور مولانا خالدعابد نے خطبات جمعہ میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونیوالی دینی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس تحریک ناموسِ رسالتؐ کے تمام مطالبات ماننا حالات اور وقت کا تقاضا ہے ناموسِ رسالتؐ ایکٹ کو غیر موثر بنانیکی کسی بھی ترمیم کی ہرگز اجازت نہیں دینگے اور نہ 1973ء کے متفقہ آئین کی کسی اسلامی شق کو مسخ کرنے دینگے حکومت اس حوالے سے امریکی و مغربی دباؤ کو یکسر مسترد کردے۔علماء نے کہا حکومت آل پارٹیز کے چھ نکات پر فوری طورپرعمل کرے۔تمام دینی اور سیاسی جماعتوں نے اہل اسلام کے عقیدے اور ایمان کی ترجمانی ہے ۔علماء نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایک ماہ کی ڈیڈ لائن کے اندر اندر تحفظ ناموس رسالت قانون کے خلاف سازشوں کوبے نقاب کرے اور 295-cکے تحفظ کا دوٹوک اعلان کرے،نیشلائز کیے گئے تعلیمی ادارے قادیانیوں کو ہرگز واپس نہ کیے جائیں

Back to C

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...