پنجاب اسمبلی کے ریٹائر ڈ ملازمین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے،رائے ممتاز

پنجاب اسمبلی کے ریٹائر ڈ ملازمین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے،رائے ممتاز

لاہور(نمائندہ خصوصی) سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر نے کہا ہے کہ اسمبلی ملازمین نے ہمیشہ خوش دلی اور محنت سے کام کرکے بہترین سروسز فراہم کی ہیں۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ریٹائرہونے والے ملازمین کو اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیے شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کر تا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر نے حال ہی میں پنجاب اسمبلی سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسمبلی کیفے ٹیریا میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں اسمبلی افسران نے بھی شرکت کی۔ سینئر سیکرٹری کا کہنا تھاکہ اسمبلی ملازمین نے ہمیشہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی نیک نامی اور سربلندی کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے موقع پر جہاں انہیں باعزت اور پروقار طریقے سے رخصت کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے و ہیں میرا دل آپ کی جدائی سے بوجھل ہے۔ اسمبلی سے ریٹائر ہونے والے ملازمین صفدر پرویز ڈھلوں ڈپٹی سیکرٹری ، زاہد حسین بٹ اسسٹنٹ سیکرٹری، محمد عارف اسسٹنٹ سیکرٹری، شوکت حیات بھٹی سپرنٹنڈنٹ،محمد صدیق ہیڈ چیمبر اٹینڈنٹ اور محمد اسحاق ڈرائیور نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...