دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،عبدالعلیم خان

دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کسے معلوم نہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے کاروباری اور ذاتی مفادات کیلئے نوازشریف معذرت خواہانہ رویہ ترک کریں انہیں اپنی غلط فہمی کا جلد احساس ہو جائے گاکہ عوام بھارت سے دوستی کی پینگھیں بڑھانے کے بعد آئندہ الیکشن میں انہیں ووٹ دیتے ہیں کہ نہیں؟ عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایسے ڈپلومیٹک رویے کی بجائے دشمن کو منہ توڑ جواب دینا چاہیے محب وطن عوام بھارت سے کسی قسم کی خیر کی توقع نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ اہم اور حساس قومی معاملات پر وزیر اعظم کے بیانات کنفیوژن میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں انہوں نے غیر ضروری وضاحتیں پیش کر کے اپنی اہمیت میں اضافے کی جو کوشش کی ہے وہ ان کے گلے پڑ سکتی ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز کے آپریشن کا فیصلہ کہاں ہوا اس بات سے زیادہ اہمیت خود اپنے اس معاملے کی ہے جس کا بد قسمتی سے حکمرانوں کو احساس نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...