آپریشن ’’ردالفساد‘‘ دہشت گردوں کی موت کا پروانہ ثابت ہوگا
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے پاک فوج کی نگرانی میں شروع ہونے والا آپریشن ’’ردالفساد‘‘ دہشت گردوں کی موت کا پروانہ ثابت ہوگا، اور ملک میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی(ن) لیگ کی حکومت کی اولین ترجیح عوام کوپر امن اور محفوظ پاکستان دیناہے جس پر کو کمپرو مائز نہیں کیا جا ئے گا،پاکستان کا امن خران کرنے والے زندہ نہیں بچیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے کیا۔اس موقع پر ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ،ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی میاں طارق،عامر خان،چوہدری عبدالمجید نمبردار، احسن شرافت، جاوید اقبال سمیت دیگربھی موجود تھے۔