وزیر اعظم کو اپنی سیاسی پوزیشن کمزور ہوتی نظر آ رہی ہے
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے فاٹا کے انضمام کا معاملے وفاقی کابینہ کے ایجنڈے سے نکال کر بددیانتی کا ثبوت دیا ہے وزیر اعظم کو اپنی سیاسی پوزیشن کمزور پڑتی نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے قومی مفاد کو پسِ پشت ڈالا جا رہا ہے۔ اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت فاٹا کو صوبہ خیبر پختون خوا میں ضم کرنے کے حق میں ہیں۔