پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں شکست دہشتگردوں کا مقدر بن گئی

پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں شکست دہشتگردوں کا مقدر بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے صدر ر ولید اقبال کا کہنا ہے کہ شکست دہشت گردوں کا مقدر بن چکی، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،آج بھی لاہور میں کاروبارِ زندگی معمول کے مطابق چل رہا ہے یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز جنرل ہسپتال میں ڈیفنس دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیمی بخاری، ڈاکٹر انیسہ فاطمہ اور اویس یونس بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ولید اقبال نے ڈیفنس دھماکہ میں زخمی ہونیوالوں کی فرداً فرداً عیادت کی اور ان کے اہل خانہ کو مکمل تعاون کا یقین دہرایا۔