اقلیتیں تعلیم و صحت کے شعبوں میں شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہیں

اقلیتیں تعلیم و صحت کے شعبوں میں شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہیں

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ اقلیتیں ملکی ترقی خاص کر تعلیم و تدریس اور صحت کے شعبوں میں شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہیں، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں اقلیتی طلبا وطالبات کو سکالرشب پروگرام کے تحت 3 کروڑ روپے کے خطیر فنڈز سے تعلیمی وطائف دیئے جارہے ہیں جس کا مقصد ان طلباء وطالبات میں احساس محرومی کو ختم کرنا ہے تاکہ وہ ا پنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...