قرآن پاک کی لازمی تعلیم کابل منظور ہونا خوش آئند ہے

قرآن پاک کی لازمی تعلیم کابل منظور ہونا خوش آئند ہے

لاہور(وقائع نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم کابل منظور ہونا خوش آئند ہے۔ پہلی جماعت سے5ویں تک ناظرہ اور چھٹی جماعت سے12ویں جماعت تک مع ترجمہ قرآن پاک کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کاخیر مقدم کرتے ہیں۔دین اسلام سے دوری ہی اصل میں تمام مسائل کی جڑ ہے۔جب تک ہمارااللہ اور اس کے رسولﷺ کے ساتھ رشتہ مضبوط نہیں ہوجاتااور قرآنی تعلیمات پر من وعن عمل درآمد نہیں کیاجاتاملک وقوم کو درپیش مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...