سپریم کورٹ پاناما لیکس پر تاریخی فیصلہ دینے جا رہی ہے

سپریم کورٹ پاناما لیکس پر تاریخی فیصلہ دینے جا رہی ہے

لاہور( لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاناما لیکس پر تاریخی فیصلہ دینے جا رہی ہے۔پاکستان میں آنے والی نسلیں کئی دہائیوں تک اس عظیم فیصلے کو بول نہیں سکیں گی۔شریف فیملی اور ان کے درباریوں کی جھوٹی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گا۔باپ کہتا ہے کہ میں نے بچوں کو کوئی جائیداد نہیں دی بچے کہتے ہیں ہمیں دادا نے گفٹ دی ہے۔شریف خاندان پاکستان میں واحد خاندان ہے جس نے اپنے بچوں کو اربوں روپے کی جائیدادیں گفٹ کی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...